Wednesday January 22, 2025

اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس۔۔۔شریک ملزم کے وکیل کی نیب کورٹ کے جج کےساتھ شدید بدتمیزی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب کورٹ نے اسحاق ڈار زائدآمدن کیس کی سماعت کے دوران شریک ملزم منصور ضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیے ہیں جبکہ کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کی جانب سے معزز جج کے ساتھ بدتمیزی کابھی انکشاف ہوا ہے ۔منگل کے روز کیس کی سماعت کے دوران ملزم منصور رضا کے وکیل اسلام آبادہائیکورٹ بار کے صدر جاوید اکبر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ وہ ملزم منصور رضا کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل ہیں اور کیس کا التوا چاہتے ہیں جس پر نیب عدالت جج کے محمد بشیر نے انھیں ہدایت کی کہ وہ آرام سےبات کریں ۔ اور اپنا وکالت نامہ بھی جمع کروائیں ۔ جس پر

جاوید اکبر شاہ سیخ پا ہوگئے اور کہاآپ کیا مجھے گولی مار دیں گے یہ کہہ کر وہ اپنا وکالت نامہ پھینک کر چلے گئے۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو پیش ہونے کےلئے تین بارآواز دی گئی تاہم ملزم پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ وکیل کوبھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔

FOLLOW US