Wednesday April 24, 2024

پاراچنار میں زوداردھماکا۔۔ 20افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

پاراچنار (ویب ڈیسک) پاراچنار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاراچنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب طوری مارکیٹ میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت اور آواز اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں لرز گئیں۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ خارجی اور داخلی راستوں پر بھی چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جار ہاہے۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US