Thursday November 28, 2024

اسحاق ڈارکیخلاف ضمنی ریفرنس ،شریک ملزم کے وکیل کی جج سے بدتمیزی ،پھرعدالت نے ایساکام کردیاکہ وکیل کولینے کے دینے پڑ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں شریک تینوں ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ ملزم منصوررضا کے وکیل نے احتساب عدالت کے معزز جج سے تلخ کلامی بھی کی اوراپنے ساتھ ملزم کو لے کر چلا گیا ۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق

ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی، ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور ملزم منصور رضا کے وکیل جاوید اکبر شاہ نے معززجج سے بدتمیزی بھی کی، عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملزم منصور کا وکیل ہوں، مجھے التواءچاہیے،جج محمد بشیرنے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں اور اپنا وکالت نامہ دیں۔ایڈووکیٹ جاوید اکبرشاہ نے کہا کہ آپ کیا مجھے گولی ماردیں گے اورملزم کے وکیل اپنا وکالت نامہ پھینک کر چلے گئے اور جاتے ہوئے کہا کہ خود بھی جا رہا ہوں، ملزم کو بھی لے جا رہا ہوں۔جس کے بعدعدالت نے ملزم منصور رضا کی طلبی کیلئے تین بار آواز لگوائی لیکن ملزم پیش نہ ہوئے اورعدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے .عدالت نے ملزم کے وکیل صدر ہائیکورٹ بار جاوید اکبر شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US