Wednesday January 22, 2025

میں نے کتاب لکھ لی ہے اورابھی تک یہ صرف اس ایک شخص نے دیکھی ہے ،ریحام خان نےو اضح اعلان کردیا،عمران خان کے لیے پریشان کن خبرآگئی

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی زندگی پر لکھی کتاب جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے، لندن سے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں ریحام خان نے کہا کہ میری یہ سوانح عمری دسمبر 2017ءمیں مکمل ہوچکی ہے اور یہ اب طباعت کے آخری مراحل میں ہے.انہوں نے کہا کہ یہ کتاب میرے علاوہ پاکستان کے کسی صحافی، بزنس

مین یا سیاستدان نے نہیں دیکھی کسی کو علم نہیں کہ میں نے کتاب میں کون کون سے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلہ میں صرف اپنے بیٹے پر ہی یقین کرسکتی تھی اس لئے اسی نے اس کتاب کو دیکھا اور اس کی ایڈیٹنگ کی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ میں نے انہیں یہ کتاب لکھنے کیلئے کہا تھا تو وہ جھوٹ بولتے ہیں، میں نے کبھی کسی چھوٹے کیریئر کے انسان کو ایسا کرنے کیلئے نہیں کہا، میرے منہ میں زبان بھی ہے اور قلم کی طاقت بھی میرے پاس ہے، چند ہفتوں میں شائع ہونے والی میری کتاب سے لوگ جان سکیں گے کہ میں نے اپنی تعلیم اور کیریئر کیسے شروع کیا اور آج تک میری زندگی میں کیا کیا نشیب و فراز آئے. ریحام خان نے کہا کہ کتاب کی لانچنگ متوقع طورپر لندن میں ہوگی اور میں جلد پاکستان آؤں گی۔

FOLLOW US