Friday April 19, 2024

تربت بازار میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تربت بازار میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تربت بازار میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تربت دھماکے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع کا پر پہنچ گئی ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

FOLLOW US