Tuesday April 23, 2024

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ ، شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارت کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مئوثرجواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی، بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے مہتیکا گاؤں کا 20 نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے۔ واضح رہے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز پر سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن کچھ روز سے اس میں خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔

FOLLOW US