Friday April 19, 2024

شیخوپورہ: مسافربس کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی‘ 19افراد جاں بحق

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے قریب مسافربس کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کراچی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے. اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس کا دوپہر ایک بجکر 30منٹ پر ان مینڈ لیول کراسنگ پر مسافربس سے تصادم ہوا. ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے اور ضلعی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ٹریک کی بحالی ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کوبس سے نکالنے میں مصروف ہیں.

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ریسکیو کی 10 ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لی رہی ہیں پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے. حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے. ریسکیوذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سکھ یاتری بھی شامل ہیں ابتدائی اطلاع کے مطابق ہسپتال منتقل کیے گئے کم سے کم6 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور تاحال کسی شناخت نہیں ہو سکی. حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کر دی گئی ہے‘بتایاگیا ہے کہ مسافربس میں سوار سکھ یاتری پشاور سے آ رہے تھے اور ننکانہ صاحب دربار پر حاضری کے بعد سچا سودا گردوا کی طرف جار ہے تھے .

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور نے مختصر راستے سے جانے کی کوشش اور وہاں ریلوے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا حادثہ فاروق آباد جعفری روڈ پر پیش آیاترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. متعلقہ ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے دے کر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیا ہے وزیراعظم عمران خان کا شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے. ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ تمام ڈویژنل افسران کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ریلوے نے فوری طور پر ڈی ای این کو معطل کردیا ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے.

FOLLOW US