Thursday April 25, 2024

ملک بڑے نقصان سے بچ گیا 5سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کا نظرانہ پیش کرکے حملہ ناکام بنادیا

کراچی(ویب ڈیسک) آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا 5 سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کا نظرانہ پیش کر کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ملک دشمن عناصر کا حملہ ناکام دیا۔ شہید ہونے اہکاروں میں 4 سیکیورٹی گارڈ جب کہ ایک سب انسپیکٹر شامل ہیں۔ہ پولیس اور رینجرز نے اسٹاک ایکسچینج کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے۔۔دہشت گرد بھاری اسلحے کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئے تھے جب کہ موقع پر بڑی تعداد میں ایمبولینسز بھی پہنچ گئی ہیں۔ لوگوں کو عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے آپریشن کا بھی وسیع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کوفوری طور پر ناکام بنا دیا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں کر لیا ہے۔ تا ہم پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی آپریشن جاری ہے

FOLLOW US