راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈران مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں مارا گیا ہے، بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دنیا کی طاقتور پاک فوج کے چاک وچوبند جوانوں نے بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ جس پر پاک فوج نے فوری طور پر اس کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مارگرایا گیا یہ 9واں جاسوس ڈرون طیارہ ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 5 جون کو پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔
کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر 500 میٹر سرحد کے اندر گھس آیا تھا۔ فوج نے بروقت کاروائی کر کے مار گرایا گیا۔ اسی طرح 29 مئی کو پاک فوج نے 1ہفتے کے دوران دوسرا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی ڈرون ایل او سی پر 700میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ اسی طرح 27 مئی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا جسے مار گرا دیا گیا۔ اس سے قبل رواں سال 9 اپریل کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔