Sunday May 19, 2024

بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کرڈالی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی فلمی اداکار رنبیر کپور کی نجی تصاویر کے بعد اب معاملہ شادی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے آخر کار شادی کا ارادہ کر ہی لیا ، رنبیر نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی آفر کر دی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ کیا خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوںاپنی نئی فلم ورنہ کی پروموشن کیلئے لندن میں ہیں ، اس موقع پر رنبیر کپور نے ان کیلئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا اور

دونوں نے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اس موقع پر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ ماہرہ خان نے ابھی تک ان خبروں کے سچ ہونے کے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

FOLLOW US