Monday May 6, 2024

پاکستان شائقین کرکٹ کےلئے سب سے بڑی خوشخبری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مان گئے۔۔بھارتی ٹیم پاکستان آنے والی ہے۔۔ایکشن کرکٹ کےلئے تیار ہوجائیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اب جبکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوچکی ہے پاکستانی شائقین کرکٹ کو عید جیسی خوشخبری سنا دی گئی ہے اور یہ خوشخبری سنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت ہے جس نے طویل عرصے کے بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دے ڈالا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشنل ٹوئٹر اکائونٹ

سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ ہم پاکستان جا کر کھیلنے کےلئے تیار ہیں۔ کیونکہ بھارتی حکومت سے ہمیں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے ۔ شکریہ نریندر مودی اور بھارتی کرکٹ بورڈ۔ پاکستانیوں کےلئے یہ خبر ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ زکے مابین آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر میں میٹنگ ہوئی جس میں پاکستا ن اور بھارت کے مابین کرکٹ تعلقات کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا گیا ۔ وقفے کے دوران بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے رابطہ کیا تو غیر متوقع طور پر بھارتی حکومت نے بھارتی بورڈ کو ٹیم بھیجنے کی اجازت دے دی ۔ بھارت ٹیم رواں ماہ کے آخر میں اور مئی کے شروع میں پانچ ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

FOLLOW US