Sunday May 19, 2024

ایسے کاموں کے پھر ایسے ہی نتیجے ہوتے ہیں۔۔۔ عائشہ گلا لئی تحریک انصاف میں کیسے شامل ہوئیں؟؟؟فوزیہ قصوری نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے اپنی ہی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے سنگین الزامات کا سلسلہ شروع کرد یا ہے ۔ اپنے ایک تازہ ترین بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ انھیں کردار کشی کے ذریعے زبان کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والی تحریک انصاف اپنے حقیقی ویژن سے ہٹ چکی ہے اور اس میں کرپٹ لوگ شامل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔انھوںنے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے اور ساری پارٹی ایک ہی شخص کے گرد گھومتی ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے انکشاف

کیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو پارٹی میں میرٹ کے برخلاف لایا گیا۔ایک انٹرویو میں فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خان نے 2013ء میں مجھے لکھ کردیا تھا کہ وہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے۔

FOLLOW US