Thursday November 28, 2024

میرے شوہر ڈیوڈ وارنر نے بال ٹمپرنگ اس لئے کی کیونکہ پورا سٹیڈیم انھیں میرے ماضی کے شرمناک جنسی سکینڈل کے طعنے دیتا رہا۔۔ ڈی کوک نے بھی انھیں یہی طعنہ دیا۔۔آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ بول پڑیں

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)بال ٹمپرنگ کے الزام میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے ایک ایسا چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے جس کے بعد ایک نیا ہی پنڈورا باکس کھل گیا ہے ۔ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈیس وارنر نے انکشاف کیا ہے اپنے شوہر کے بال ٹمپرنگ کے الزام کی وجہ وہ تھیں۔ ایک غیر

ملکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابقکینڈیس وارنر 2007میں نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کے ایک کھلاڑی کے ساتھ شراب خانے کے واش روم میں جنسی عمل کرتی ہوئی پکڑی گئی تھیں۔ اور 2015میں وارنر سے ان کی شادی ہو گئی تھی۔ لیکن ان کا ماضی ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا تھا اور کئی بار انھیں ان کے سکینڈل کے طعنے مل چکے تھے ۔ کینڈیس وارنر نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران تماشائی مسلسل میرے ماضی کے ایک شرمناک سکینڈل کے گیت گاتے رہے جس کی وجہ سے وارنر مسلسل ذہنی دبائو میں تھے ۔ جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے بھی میرے خاوند کو میرے سکینڈل کا طعنہ دیا تھا ۔ جس پر دونوں کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی ہوئی تھی۔ اور وارنر کسی بھی صورت میں اس میچ کو جیت کر تماشائیوں اور مخالف ٹیم سے اپنا بدلہ لینا چاہتے تھے اس لئے انھوںنے بال ٹمپرنگ کا ارتکاب کیا۔

FOLLOW US