Saturday May 18, 2024

تحریک انصاف کی ماں ہوں ، جھوٹ نہیں بولوں گی ، کوئی بھی ووٹ نہیں دے گا ،پارٹی ختم ہونے والی ہے ،عمران خان نے مجھے لکھ کر دیا تھا کہ۔۔۔فوزیہ قصوری کے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما فوزیہ نے اپنی قیادت پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے اور اب انھوںنے کہا ہے کہ مجھے کارکنوں کی ماں کہا گیا تھااور ایک ماں کی حیثیت سے مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ میں اپنے بچوں سے جھوٹ بولوں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے آواز اٹھائی تو میری

کردار کشی کرکے مجھے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ میں سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر یہ سب کچھ کر رہی ہوں ۔ سینیٹ ٹکٹ کا وعدہ تو عمران خان نے مجھ سے تحریری طور پر کیا تھا ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جس نئے پاکستان کے بننے کی بات ہورہی ہے ایسا کوئی بھی نیا پاکستان نہیں بن رہا ہے۔ عمران خان نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ تحریک انصاف شوکت خانم میموریل ہسپتال جیسی ایک جماعت ہو گی ۔ جس میں نئی سوچ کے حامل پڑھے لکھے لوگ آئیں گے ۔ جو مظلوم اور متوسط طبقے کو انصاف دلوائیں گے ۔ یہی سوچ اور سمجھ کر بہت سارے لوگ اس جماعت میں آئے ۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا دکھائی دے رہا۔ ایسے لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے جنھیں عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ انھیں کوئی بھی ووٹ نہیں دے گا ۔باقی سیاسی جماعتوں کی بقا ان کاموروثی نظام ہوسکتا ہے ۔ لیکن ہماری جماعت میں جمہوریت نام کی کوئی چیز ہی نہیں۔جس سے پارٹی کی بقا خطرے میں ہے۔ ساری پارٹی ایک ہی شخص کے گرد گھوم رہی ہے ۔

FOLLOW US