ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک مہم زوروں پر ہے جس میں لوگ ایک آنکھ پر ہاتھ رکھے اپنی تصاویر بنا کر پوسٹ کر رہے ہیں. اس مہم کا محرک کچھ ایسا دلدوز ہے کہ حقیقت جان کر ہر مسلمان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلیں گے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ لوگ شام کے ایک معصوم بچے سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ تصاویر پوسٹ
کر رہے ہیں جو شامی فوج کی بمباری میں زخمی ہو گیا تھا اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی. کریم عبداللہ نامی اس بچے کی عمر محض ایک ماہ ہے. وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع گھر میں اپنی ماں کی گود میں تھا کہ شام کی حکومتی افواج نے اس علاقے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر دی اور کریم عبداللہ کا گھر بھی اس کی زد میں آ گیا.رپورٹ کے مطابق کریم عبداللہ کی والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تاہم یہ معصوم معجزانہ طور پر محفوظ تو رہا لیکن اس کو شدید زخم آئے اور اس کی بائیں آنکھ بھی ضائع ہو گئی. اب اس کی بائیں آنکھ کی جگہ صرف زخم کا نشان باقی ہے. اس المناک حادثے کے بعد جب کریم عبداللہ کی تصویر منظرعام پر آئی تو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو افسردہ کر گئی اور انہوں نے اس سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ مہم شروع کر رکھی ہے جس میں وہ اپنی ایک آنکھ پر ہاتھ رکھے تصاویر بنا کر #SolidarityWithKarim کے ہیش ٹیگ کے تحت انہیں پوسٹ کر رہے ہیں. آپ بھی شام کی جنگ کے فریقین کو شرم دلانے کے لیے ایسی ہی اپنی تصویر پوسٹ کریں، شاید اسی صورت یہ ہولناک جنگ کے خاتمے کی کوئی صورت نکل آئے، جو
اب تک کریم عبداللہ جیسے لاکھوں بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور اور یتیم بنا چکی ہے.ثابت مسور اور قیمے کی بریانی بکرے یا ویل کا قیمہ 1/2کلو.، ثابت مسور : دوکپ (صاف کرکے پانچ گھنٹے بھگو دیں.)، چاول عمدہ : 1/2 کلو، دار چینی : دو ٹکڑے، بڑی الائچیاں : د و عدد ، سفید زیرہ : 1/2 چمچ ، سیاہ مرچ : چھ عدد، دودھ : 1/2 پیالی، ادرک پیسا ہوا : ایک بڑا چمچ، نمک : ضرورت کے مطابق، ثابت سرخ مرچ : چھ عدد، چھوٹے آلو : ایک درجن کے قریب اُبال لیں. زیادہ نہ ہونے پائیں، سخت اُبلے ہوئے: انڈے : تین عدد ، گھی :ایک کپ،پیاز : دو، درمیانے ، ہلدی : ایک چائے والا چمچ ، دہی : ایک کپ ، ترکیب: صاف کیے ہوئے چاول دھو کر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگو دیں. قیمے میں تھوڑا نمک ، لہسن،پیاز،ادرک،ہلدی اور سرخ مرچیں قینچی سے موٹی موٹی کاٹ کر ڈال دیں. بہت ہلکی آنچ پر بغیر پانی ڈالے دم پر رکھ دیں. پک جائے تو آدھا گھی ڈال کر بھونیں. دہی پھینٹ کر تھوڑا تھوڑا ڈالتی رہیں اور بھونیں. جب تمام دہی ختم ہوجائے اور قیمہ گھی چھوڑنے لگے تو الگ رکھ لیں. تمام گرم مصالحہ موٹا موٹا کوٹ کر دودھ میں بھگو دیں. چاول دو کئی ابال لیں. چاول
اُبالتے وقت پانی میں ایک چٹکی نمک، چار لونگ، اور ایک چائے کا چمچ گھی ڈال لیں. چاول دو کنی پر پک جائیں تو چھلنی میں ڈال لیں تاکہ فالتو پانی نچڑ جائے. مسور ثابت اُبال لیں. لیکن زیادہ نرم نہ ہونے دیں. چاولوں کی طرح ثابت اور پختہ ہوں. مسور اور قیمے کو اکٹھا کرکے کانٹے سے ملا لیں. اب دیگچی میں باقی گھی ڈالیں اور ایک بڑی الائچی کے دانے موٹے کوٹ کر ڈالیں. جب خوشبو آنے لگے تو یہ گھی نکال لیں. اسی دیگچی میں پہلے چاولوں کی تہہ جمائیں، پھر قیمہ اور مسور پھر چاول،اور پھر قیمہ اور مسور وغیرہ. دودھ والا مصالحہ ہر تہہ پر چھڑکیں. ساتھ ساتھ دودھ ڈالیں. سب سے اوپرالائچی والا گھی پھیلا کر ڈال دیں. بیس پچیس منٹ تک دم پر رکھیں اور ڈھکن پر وزن رکھیں. عین کھانے سے پہلے ڈھکن کھولیں. پیش کرتے وقت اُبلے انڈے کاٹ کر ڈالیں. چھوٹے آلو تیز آنچ پر فرائی پین میں تھوڑے گھی میں سرخ کرکے انڈوں کے ساتھ ڈالیں. یہ بریانی ایک مکمل غذا ہے.