Thursday April 25, 2024

گھوٹکی میں دھماکا،2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹا مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شہری اور دو رینجرز اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر نے گھوٹا مارکیٹ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دھماکے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی۔

FOLLOW US