بیجنگ(ویب ڈیسک)چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گلوان کی وادی کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جوسٹریٹجک اہمیت کے حامل درہ قرا قرم کے بہت قریب ہیں۔درہ قراقرم سے بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر بھارتی فوج کی دولت بیگ ملٹر بیس اور ائیر سٹرپ موجود ہیں ۔درہ قراقرم چین ،پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کا سنگم ہونے کے ساتھ متنازع علاقہ بھی ہے ۔درہ قراقرم سے تین سو کلو میٹر کے فاصلے پر شاہراہ ہے جو سی پیک کے روٹ اور پاکستان کے اہم ہائی ویز تک جاتا ہے ۔