اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارو ں کو گرفتار کرلیا ہے، بھارتی اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، تیز رفتاربی ایم ڈبلیو کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارو ں کو گرفتار کرلیا ہے، دونوں اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکار آج صبح تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے۔
ایک شخص فٹ پاتھ پر پیدل جارہا تھا، گاڑی میں سوار اہلکاروں نے اس شخص کو کچلنے کی کوشش کی، گاڑی کافی تیز رفتار بھی تھی، اور کافی غیرمحتاط طریقے سے بھی ڈرائیونگ کی گئی، جس کی وجہ سے گاڑی کی ٹکر سے پیدل چلنے والا شخص شدیدزخمی ہوگیا،دونوں اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن وہاں پر موجود شہریوں نے دونوں اہلکاروں کو پکڑ لیا۔ جب دونوں اہلکارو ں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں انڈین ہائی کمیشن کے اہلکار ہیں۔جس پر مقامی شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے وہاں پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی اہلکاروں کی گاڑی کی تیزی رفتاری کے باعث حادثے کا واقعہ اسلام آباد کی ایمبیسی روڈ پر پیش آیا۔یہ کافی پوش علاقہ ہے، دونوں اہلکاربلیک رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سوار تھے۔