Friday March 29, 2024

بریکنگ نیوز: راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکا، ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

راولپنڈی (ویب ڈیسک( راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکا ہوا ہے۔ جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز حرکت میں آگئی ہیں اور فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے
میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی بروقت پہنچ گئی ہیں۔امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے میں کس قسم کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا اور یہ بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا یا ٹائمر بم تھا۔

FOLLOW US