Thursday May 16, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔پاک فوج کے کئی خطرناک جہاز سعودی عرب کی جانب روانہ۔۔ کیا ہونےو الا ہے ؟

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے تین بحری جہاز سعودی عرب کی بندر گاہ جبیل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مشق گلف شیلڈون میں حصہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے پی این ایس ٹیپو سلطان ، ہمت اور بسول کی سعودی بندرگاہ آمد پر سعودی رائل فورسز نے انتہائی پر تپاک استقبال کیا جس کے بعد بحری جہازوں نے مشق شیلڈون میں حصہ

لیں گے جبکہ اس موقع پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کا جہاز بھی ان کے ہمراہ ہے ۔اس مشق میں پاک سپیشل سروسز گروپ نے بھی حصہ لیاہے ۔ شیلڈون میں پاکستان نیوی کے علاوہ دیگر کئی ممالک کی بحریہ بھی شریک ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں کا مختلف ممالک کے مبصرین دورہ بھی کریں گے ، مشق پاکستان اورسعودی عرب کےمابین مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کی مظہرہے۔

FOLLOW US