Thursday May 16, 2024

کالاباغ ڈیم کی تعمیر، پاکستانیوں کو وہ خبر سناہی دی گئی جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا،دھماکہ خیز احکامات جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کالاباغ ڈیم کی تعمیر، پاکستانیوں کو وہ خبر سناہی دی گئی جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا،دھماکہ خیز احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ائندہ ہفتے کی کاز

لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے متنازعہ ترین پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کالاباغ کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کے حوالے سے دائر درخواست بھیسماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ 2 اپریل کو کالاباغ ریفرنڈم کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ میانوالی کے علاقے کالاباغ میں ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ 1953 سے زیر غور ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر چاروں صوبوں کا اپنا اپنا موقف ہے، پنجاب کے علاوہ باقی تینوں صوبے اس ڈیم کی تعمیر کے سخت مخالف ہیں۔

FOLLOW US