اسلام آباد (نیوزڈیسک) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت
میں محض 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی محض 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔