Wednesday January 22, 2025

الیکشن کیلئے ٹکٹ کے حوالے سے فیصلہ پارٹی نہیں بلکہ میں خود کروں گا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2 ہفتے تک اعلان کر دیں گے کہ انہوں نے کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ وہ خود کریں گے نہ کہ ان کی پارٹی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے الیکشن کیلئے ٹکٹ کے حوالے سے فیصلہ پارٹی نہیں

بلکہ میں خود کروں گا۔ انہیں ن لیگ کا ٹکٹ درکار ہے یا نہیں، الیکشن کس پلیٹ فارم سے لڑنا ہے، اس حوالے سے 2 ہفتے تک فیصلہ کرکے اعلان کردوں گا۔ چوہدری نثار نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر بھی ردعمل دیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوئے بلکہ مزید بڑھ گئے ہیں۔ چوہدری نثار نے شہباز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی بھی مذمت کی ہے۔ چوہدری ںثار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

FOLLOW US