Wednesday January 22, 2025

احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کی اصل وجوہات بیان کر دیں

پاکپتن (نیوزڈیسک) عمران خان کی اہلیہ کے سابقہ دیور احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کی اصل وجوہات بیان کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تحریک انصاف کو اس وقت بڑا سیاسی دھچکا پہنچا جب پاکپتن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا۔ احمد رضا مانیکا کے

ہمراہ تحریک انصاف کے 6 یو سی چئیرمینز نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا۔ احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ خان صاحب جتنی بار پاکپتن آئے، کارکنوں سے ملاقات نہیں کی۔ عمران خان جب بھی پاکپتن آئے، کارکن ان سے ملاقات کا انتظار کرتے رہے۔ تاہم عمران خان نے کبھی ان کو ملاقات کیلئے وقت نہیں دیا۔ وہ اور ان کے کارکن پاکپتن میں تحریک انصاف کیلئے دن رات محنت کرتے رہے پر انہیں ملاقات کیلئے وقت کا نہ دیا جانا بہت مایوس کان بات تھی۔ اسی باعث انہوں نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے۔ انتخابات میں وہ ضرور حصہ لیں گے، لیکن اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے وہ کچھ روز تک اعلان کریں گے۔

FOLLOW US