Wednesday January 22, 2025

عمران خان کے قافلے کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوارجاں بحق

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستن تحریک انصاف کے چئیمرمین عمران خان کے قافلے کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان لاہور آئے ہیں۔عمران خان نے لاہور آمد پر مختلف کیم سازی مہم کا بھی دورہ کیا اور کارکنان سے خطاب کیا۔لیکن عمران خان کی لاہور آمد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا

ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔جاں بحق ہونے والا عدنان نظیرشخص رچنا ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

FOLLOW US