Wednesday January 22, 2025

تنگی و افاقہ سے بچنا چاہتے ہیں تو اس سورہ مبارکہ کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں

لاہور (ویب ڈیسک )قران پاک مسلمانوں کے ہر مسئلے کا حل ہےا ور خدا کی یہ کتاب قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہر طرح سے رہنمائی کرتی ہے ،تنگی و فاقہ سے دوچار ہونے والوں اور کاروبار میں نقصان ہونے لگ جائے تو امکان پیدا ہوجائے کہ کاروبار کا سنبھلنا مشکل ہے تو ایسے مسلمانوں کو سورہ المائدہ کی تلاوتکرنی چاہئے۔ مفسرین کے مطابق

المآئدة کے معنی آسمان سے اترنے اور دستر خوان کے ہیں۔ اس سورة میں حضرت عیسیٰ ؑ کے اس واقعہ کا ذکر ہے جس میں ایک قوم نے ان سے تقاضا کیا تھا کہ آپؑ آسمان سے دسترخوان کے اترنے کی دعا کریں اور حضرت عیسیٰ ؑ نے دعا کیاور پھر دستر خوان نازل ہوا اس لیے اس سورة کا نام المآئدة رکھا گیا۔اگر کوئی شخص باوضو 41مرتبہ سورة المآئدة کو پڑھے تو اس کے گھر والے فاقہ سے محفوظ رہیں گے اور اس کا پڑھنے والا دنیا کے لوگوں کی نگاہ میں عزیز ہوگا۔ اگرکوئی شخص سورة المآئدة لکھ کر صندوق میں رکھ دے گا تو اسکا سامان محفوظ رہے گا۔ اگر سورة المآئدة کو لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی ایسے مریض کو پلایا جائے جوسخت پیاس محسوس کرتا ہو تو وہ سیراب ہوگا اور اسے پیاس لگنی ختم ہو جائے گی۔اگر کوئی شخص رات کو نماز تہجد کے بعد سورة المآئدة 10دفعہ پڑھ کر پھر اسے عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو اسکا کوئی مخالف اسکو نقصان نہیں دے گا۔ اگر کسی کی زبان لڑکھڑاتی ہو تو وہ سورة المآئدة کو عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اسے پانی میں گھول کر پیئے ایک ہفتے کے اندر اس کی لڑکھڑاہٹ ختم ہو جائے گی۔

FOLLOW US