Monday January 20, 2025

افسوس ناک بریکنگ نیوز! شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کے جوانوں کی شہادت

میرانشاہ (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، میرانشاہ کے علاقے میں دوران گشت فوج کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشتاق نے وطن پر جان قربان کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ میران شاہ میں سیکیورٹی دستوں کے معمول کے گشت کے دوران کیا گیا۔ میران شاہ کےقریب سیکیورٹی فورسزکی گاڑی باردوی سرنگ سےٹکرائی۔ دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی ہوئے۔ شہدا میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشتاق شامل ہیں۔

FOLLOW US