Tuesday April 30, 2024

پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر آئی پی ایل میں لیوک رونکی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن نے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں ایک مثبت پیغام تو دیا ہی ہے مگر اس کیساتھ ہی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو سب سے بڑی لیگ کہنے والوں کی آنکھیں بھی کھل گئی ہیں جس کی تمام ٹیمیں پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لیوک رونکی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے

تگ و دو میں مصروف ہیں۔یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پی ایس ایل سب کی نظروں میں آ گئی ہے جس کا ہلکا سا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ تیسرے سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے لیوک رونکی کو آئی پی ایل کی تمام ٹیمیں ہی اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہو چکی ہیں۔لیوک رونکی کو آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی کے وقت کسی نے نہ خریدا لیکن اب تمام ٹیمیں اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی نہ کسی طرح انہیں زخمی یا نہ کھیلنے والے کھلاڑی کے متبادل کے طور پر بلا لیا جائے لیکن اگر ایسا ہو بھی گیا تو یہ سراسر لیوک رونکی پر منحصر ہو گا کہ وہ آئی پی ایل کھیلتے ہیں یا نہیں۔

FOLLOW US