Friday March 29, 2024

روشنیوں کے شہرمیں پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز معرکوں کےدوران شہری اگر ٹریفک مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ راستے اختیار کریں !

کراچی (ویب ڈیسک) پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔ میچ کے شائقین کے لیے سات مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ سات سے زائد مقامات پر ٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہو گا۔یکم تا تین اپریل کراچی میں ہونے والی پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں انتظامات حتمی مرحلے میں

داخل ہو گئے۔ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی فائنل ہو گیا۔ سات سے زائد مقامات پر ٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہو گا۔شارع فیصل حبیب ابراہیم روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ عام عوام کے لیے بند ہوگا۔ نیپا سے پی پی چورنگی اور پی پی سے نیپا چورنگی بھی عام عوام کے لیے بند ہو گی۔ کشمیر روڈ سے جیل فلائی اوور تک عام عوام کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ سر شاہ سلیمان روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10 سے سٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 حسن سکوائر پر ہیوی ٹریفک مکمل ممنوع ہو گی۔ میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت حاصل ہو گی۔ یونیورسٹی روڈ پر تین، ڈالمیا روڈ پر ایک اور کشمیر روڈ پر تین پارکنگ لاٹس ہونگے۔ یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید، اردو یونیورسٹی اور اتوار بازار گراونڈ شامل، ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کی جا سکے گی۔کشمیر روڈ پر کے ایم سی، کے ڈی اے اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ انتظام ہو گا۔ ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی نیپا اور لیاقت آباد سے پہنچیں گے۔ شرقی اور ملیر کے رہائشی ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ سے ڈالمیا پہنچ سکیں گے۔

جنوبی اور غربی کے رہائشی شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے پارکنگ تک پہنچیں گے۔ تمام پارکنگ مقامات سے شہریوں کو بذریعہ شٹل ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

FOLLOW US