اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی بھڑک، کہتے ہیں کہ نریندر مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دے دیا، پاکستان نے بھی فوری بھرپور ردعمل دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی حرکت سے قبل گزشتہ برس فروری دیے گئے پاکستان کے جواب کو یاد رکھے۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امت شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں سرجیل اسٹرائیک کی جائیں۔ یہ خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے فوری ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہوئی اپنی شکست کو مت بھولے۔ پاکستان نے گزشتہ برس فروری میں جو موثر جواب دیا تھا، بھارت اسے یاد رکھے۔