Saturday April 27, 2024

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ایک اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے پر غور

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ایک اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے قریب ایک نیا بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملک میں بین الاقوامی

کرکٹ کی واپسی کے بعد لاہور میں بین الاقوامی معیار کا ایک اور کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد کے موقع پر شہر کے مرکز میں واقع قذافی سٹیڈیم میں میچوں کے انعقاد کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے، اسی لیے ائیرپورٹ کے قریب نیا اسٹیڈیم تعمیر کرکے شہریوں کو تکلیف سے بچایا جا سکے۔ لاہور کے نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے فائیو سٹار ہوٹل اور دیگر سفری ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے حوالے سے شہباز شریف ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب حکومت نے منصوبے کے جلد آغاز کیلئے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

FOLLOW US