Thursday November 28, 2024

ٹوئٹا کی جانب سے پاکستان میں سب سے مقبول گاڑی کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ، ٹوئٹا ویوس کو بطور متبادل مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا

لاہور (نیوزڈیسک) ٹوئٹا کی جانب سے پاکستان میں سب سے مقبول گاڑی کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہائیوں تک سب سے مقبول گاڑی کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کرولا کی مارکیٹ میں فروخت بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹا کمپنی نے کرول ایکس ایل آئی اور کرولا جی ایل آئی دونوں کی

فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹا کی جانب سے ویوس کو بطور متبادل مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 15 سو سی سی انجن کی حامل ٹوئٹا ویوس جدید خصوصیات کی حامل کار ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ جبکہ اب اس گاڑی کو پاکستان میں بھی فروخت کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹوئٹا ویوس کی ابتدائی قیمت 17 لاکھ روپے تک ہوگی۔ ٹوئٹا ویوس کو جلد پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

FOLLOW US