Friday May 10, 2024

حکومتی دعوئوں کے باوجود ملک بھر میں گر میوں کے آغاز میں ہی بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ شر وع ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت اور واپڈہ کے دعوئوں کے باوجود ملک بھر میں گر میوں کے آغاز میں ہی بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ شر وع ہوگئی جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر نے لگا ‘لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4سی8گھنٹوں تک بڑھنے لگا‘شہروں کے مقابلے میںد یہاتوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ دوگنا ہوگئی ‘عوام کا لوڈشیڈ نگ کے خلاف

شدید احتجاج اور وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں گر میوں کے آغاز میں ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ شروع ہوگئی ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی بجلی کی طلب 15 ہزار 600 میگاواٹ تک جا پہنچی جبکہ بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ تک ہے، بڑے شہروں میں 2 سے 4جبکہ مضافات میں 6 سے 8 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہی حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا میں پانی آنے پر بجلی فراہمی بہتر ہو جائے گی، لیسکو کو 2900 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو حکام نے دعوی کیا کہ لاہور کے 80 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

FOLLOW US