کراچی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں
مزید1ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1326 ڈالر سے گھٹ کر 1325 ڈالر ہو گئی ۔جمعہ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں42 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت58800 روپے سے بڑھ کر58850 اور 10 گرام سونے کی قیمت50400 روپے سے بڑھ کر50442 روپے ہو گئی ۔جمعہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی۔