Thursday April 25, 2024

سٹیو سمتھ کا رونا بھی کام نہ آیا ۔۔۔ آسٹریلوی قوم نے معاف کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر کیا شرمناک حرکت کر ڈالی ، دنگ کر دینے والی خبر آ گئی

سڈنی (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ تینوں کو ناصرف اپنے اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ پابندی کا سامنا بھی کرناپڑا ہے۔28 سالہ سٹیو سمتھ کو اس سکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے

ہٹا دیا گیا جو سڈنی پہنچے تو پریس کانفرنس کے دوران معافی مانگتے ہوئے رو پڑے لیکن ان کے جذبات اور آنکھوں سے جاری ہونے والے آنسو بھی ٹوئٹر صارفین کو نہ روک سکے جنہوں نے اس پریس کانفرنس سے بھی مزاح کا پہلو ڈھونڈ نکالا اور سابق کپتان کی سنجیدگی اور سٹار ہونے پر سوال اٹھانے کے علاوہ ”انگلش جگتیں“ مارتے رہے۔ پریشان سٹیو سمتھ کی آنکھوں سے کئی مرتبہ آنسو جاری ہوئے جب انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بال ٹمپرنگ کے معاملے میں ذلت آمیز کردار ادا کرنے پر معافی مانگی۔ 28 سالہ کرکٹر کو اس دوران ان کے والد سپورٹ کرتے رہے جنہوں نے میڈیا سے کہا کہ اچھے لوگ غلطیاں کرتے ہیں اور پھر اس پر ہر ممکن حد تک معافی مانگ لیتے ہیں۔سٹیو سمتھ کے جذبات اور آنکھوں سے جاری ہونے والے آنسو بھی ٹوئٹر صارفین کو اس معاملے میں دلچسپ اور مزاح سے بھرپور پہلو ڈھونڈنے سے نہ روک سکے اور چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر طنز اور مزاح سے بھرپور ٹویٹس ہزاروں کی تعداد میں گردش کرنے لگیں۔ سوشل میڈیا پر سٹیو سمتھ کیلئے ہمدردی کا پہلو بھی بہت کم نظر آیا جبکہ ان کے آنسو بہانا بھی ناقدین کو متاثر نہ کر سکا اور

متعدد صارفین نے ان کے آنسوؤں کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیا۔

FOLLOW US