Tuesday January 21, 2025

پی آئی اے کی فضائی میزبان نے میزبانی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی آئی اے کی فضائی میزبان نے میزبانی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ فضائی میزبان روبینہ نے بیمار مسافر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا کر مثال قائم کر دی ۔ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جسے دنیا کی بہترین فضائی سروس قرار دیا جاتا تھا کچھ عرصے سے ایسے زوال کا شکار ہوئی کہ منافع بخش

سمجھی جانے والی یہ ائیر لائن گھاٹے کا سودا بن گئی ۔ تاہم ماضی قریب میں پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایسے اقدامات کئیے جا رہے ہیں جس کے باعث قومی ائیر لائن کے نہ صرف حالات بہتر ہوئے ہیں بلکہ مسافروں کی جانب سے بھی پی آئی اے کی سروس کو سراہا جا رہا ہے۔ایسے ہی پی آئی اے کی فضائی میزبان نے میزبانی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔فضائی میزبان روبینہ بیمار مسافر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلارہی ہیں جبکہ شفقت سے انکا حال احوال بھی دریافت کر رہی ہیں۔فضائی میزبان کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔

FOLLOW US