Tuesday January 21, 2025

ریڑھی والے دن گئے، شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے کیلئے عمران خان سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے کیلئے عمران خان سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب ریڑھی پر انتخابی مہم چلانے کے دن گزر گئے ہیں۔ شیخ رشید نے انتخابی مہم

چلانے کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ اس لیے انہیں بھی آمد و رفت آسان بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے لیے انتخابی مہم چلانے کے علاوہ تحریک انصاف کیلئے دیگر حلقوں میں مہم چلائیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران وہ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

FOLLOW US