Tuesday January 21, 2025

ڈرے سہمے ، ہاتھ باندھے حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی والی تصویر کس نے شیئر کی تھی ؟ واجد ضیا کا دھماکہ خیز انکشاف ۔۔ پاکستانیوں کو چونکادینے و

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیاء کا کہنا ہے کہ میں نے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی دوران تفتیش لی گئی تصویر کو لیک کرنے والے کا نام اٹارنی جنرل آفیسر کو بتا دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق واجد ضیاء کا احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے کی

تصویر جے آئی ٹی سے لیک ہوئی تھی۔ حسین نواز کی تصویر بنانے والا شخص جے آئی ٹی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔میں ابھی حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں بتا سکتا۔تا ہم حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام میں نے اٹارنی جنرل آفیسر کو بتا دیا تھا۔یاد رہے کہ پاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔اور سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر حسن نواز کی اس تصویر سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

FOLLOW US