Tuesday January 21, 2025

حسن علی کیا کام کرتے تو انہیں پی ایس ایل کے فائنل میں لگاتا تین چھکے نہ کھانے پڑتے؟

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی دھوم مچائی ہوئی ہے اور جب سے انہوں نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کیا کامیابیوں نے ان کے قدم چومے ہیں تاہم حالیہ کچھ عرصے کے دوران حسن علی کی باؤلنگ میں وہ کاٹ دکھائی نہیں دے رہی جس کی بڑی وجہ بھی اب سامنے آگئی ہے ۔ پاکستان سپر

لیگ کے تیسرے سیزن کے پہلے4میچز کے دورا ن حسن علی کو زخمی ہونے کے باعث بینچ پر بیٹھناپڑا تاہم بعد ازاں 9میچز میں23سالہ فاسٹ باؤلر نے 23.66کی اوسط سے12شکار کیے اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ 8.03رہا جو ٹیم مینجمنٹ کیلئے اس لیے بھی پریشانی کا سبب ہونا چاہیئے کیوں کہ عمومی طور پر زیادہ مار کھانے کے لیے مشہور پشاور زلمی کے ہی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے پی ایس ایل تھری میں جہاں ایک جانب 18وکٹیں حاصل کیں وہیں ان کااکانومی ریٹ بھی 6.90 رہا ۔ حسن علی اپنی شاندار پرفارمنسز کے ذریعے اس وقت کئی کمرشل اشتہارات میں نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی وہ وقتا فوقتا اپنی تصاویراپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جسے دیکھتے ہوئے ایک خاتون سپورٹس صحافی نے فاسٹ باؤلر کو مشورہ دیا ہے کہ ”جتنا وقت آپ سوشل میڈیا کو دیتے اس سے زیاد ہ اپنے کھیل پر دو تو کوئی بلے باز آپ کو لگاتا تین چھکے نہیں ما ر سکے گا“ ۔

FOLLOW US