Monday January 20, 2025

دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی

مظفرآباد : دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی.. بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بدترین فائرنگ، بھارت کی فوج نے ایک مرتبہ پھر کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔پیر کے روز ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آباد کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں واقع گاوں پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال کاروائیوں کرنے کا سلسلہ مزید زور پکڑ گیا ہے۔

FOLLOW US