Tuesday April 23, 2024

پا کستانی عوام کر کٹ شا ئقین کیلئے انتہائی بر ی خبر

کراچی(نیوزڈیسک) پاک ویسٹ انڈیز سیریز کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے ماہ کے ابتدا سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور دیگر کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور

دیگر 5 کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کی ہے۔تمام کرکٹرز نے مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کی ہے۔ اس تمام صورتحال میں ویسٹ انڈین بورڈ کیلئے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ جبکہ یہ بات واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ہفتے کے روز کراچی پہنچنا ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا تاحال اعلان نہیں کیا جا سکا۔

FOLLOW US