اسلام آباد :پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت ہوئی ہے۔پاک فوج کے میجر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میجر محمد اصغر طور خم بارڈر پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ انہیں سانس کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور لایا گیا اور وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی خدمت سے بڑھ کر کوئی مقصد نہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 20ہزار803، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 29ہزار465تک پہنچ گئی، گذشتہ 21گھنٹوں کے دوران 1637نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،24مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات639 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11ہزار93تک پہنچ گئی، سندھ میں 10ہزار771کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4ہزار509اور اسلام آباد میں 641ہوگئی، بلوچستان میں 1935, گلگت بلتستان میں430کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86ہوگئی۔
مُلک بھر میں اب تک 8ہزار23مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 639تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می21 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 180، پنجاب میں 192، کے پی کے میں 234، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 5 اور بلوچستان میں 24مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ اب تک 2 لاکھ 83ہزار 517افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں13ہزار441 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 5719مریض زیر علاج ہیں۔ 249کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Major Muhammad Asghar laid his life in the line of duty at #Torkham border in fight against #COVID-19. Evacuated to CMH Peshawar with breathing problems, was put on ventilator but succumbed to Corona Virus. There is no cause bigger than serving the Nation.#OurMartyrsOurHeroes pic.twitter.com/3mtCKyRycq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 10, 2020