Wednesday January 22, 2025

نیب کی جانب سے پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکہ کی یہودی کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب کی جانب سے پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکہ کی یہودی کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے دوران انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکہ کی یہودی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی احتساب کمیٹی کے سربراہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ میڈیا میں مسلسل

سامنے آرہا ہے کہ نادرا نے حکام نے کیمبرج الیٹکا نامی کمپنی کو 22 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔ یہ ایک سیکیورٹی کا مسئئلہ بھی ہے لیکن ہمارے سیکیورٹی کے ادارے بھی خاموشی اختیار کر چکے ہیں۔ پی اے سی چیئرمین نے کہا کہ نادرا کو یہ ڈیٹا غیر ملکی کمپنی کو فراہم کرنے کی اجازت کس ادارہ یا شخص نے دی، اس کی تحقیقات کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ شفقت محمود کے انکشاف کے بعد پبلک اکاونٹس کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر چیئرمین نادرا کو ایک خط لکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ چیئرمین نادرا سے ڈیٹا فراہمی بارے وضاحت کیلئے انہیں اگلے اجلاس میں طلب بھی کرلیا ہے۔

FOLLOW US