Sunday May 19, 2024

سی پیک میں گھپلوں کے خلاف اپوزیشن لیڈر کا بڑا اقدام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سی پیک میں گھپلوں کے خلاف اپوزیشن لیڈر نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ خورشید شاہ نے سی پیک موٹروے منصوبوں میں چینی کمپنی کو نوازنے، مہنگے داموں ٹھیکہ دینے پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری کو خطے میں گیم چینجر کی حیثیت سے دیکھا جا ریا ہے۔اگر اس منصوبے کو قومی

روح کے مطابق لے کر چلا جائے تو اس کے خاطر خواہ ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے مایوس کن خبر یہ ہے ایسے عظیم الشان منصوبے کو بھی کرپشن کے ذریعے داغدار کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک موٹر وے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کو نوازاجارہا ہے،حیدر آباد سکھر موٹر وے کا ٹھیکہ 260ارب میں دیا جا رہا ہے،جو مقررہ ریٹ سے 42 فیصد زیادہ ہے،سندھ میں پہلی موٹر وے بنائی جا رہی ہے وہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ،جو ملک بھر میں کہیں بھی ایسا نہیں ہے یہ واحد موٹروے ہے جو محفوظ نہیں، کراچی حیدر آباد جاتے ہوئے روزانہ دو گھنٹے لگتے ہیں جبکہ عام شاہراہ سے بھی اتنا ہی سفر طے ہوتا ہے۔ بعد ازاں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے سی پیک موٹروے منصوبوں میں چینی کمپنی کو نوازنے اور مہنگے داموں ٹھیکہ دینے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

FOLLOW US