Sunday May 19, 2024

نواز شریف نے چیف جسٹس پر نیا الزام عائد کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) نواز شریف نے چیف جسٹس پر نیا الزام عائد کر دیا۔نوازشریف نے الزام عائد کرتے ہوئے جو کام چیف جسٹس کا نہیں وہ اس طرف نہ جائیں،از خود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے عدالت پر کیچڑ اچھالنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔سابق وزیر اعظم اکثر اپنے تند و تیز بیانات سے اعلیٰ

عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اب تو انہوں نے معزز جج صاحبان پر بھی کھل کر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔حال ہی میں نواز شریف نے چیف جسٹس پر نیا الزام عائد کر دیا۔نوازشریف نے الزام عائد کرتے ہوئے جو کام چیف جسٹس کا نہیں وہ اس طرف نہ جائیں،از خود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا۔چیف جسٹس کے اسپتالوں کا دوروں کا ٹارگٹ شاید ہم تھے، پارلیمنٹ کا کردار بھی دوسرے ہاتھوں میں چلا گیا ہے، سوموٹو ایکشنوں نے حکومت کا کردار اپنے قابو میں کر لیا ہے،چیف جسٹس جو کرنا ہے کریں، لیکن 18 لاکھ مقدمات کا بھی کچھ کریں۔گزشتہ روز چیف جسٹس سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہیں گے۔

FOLLOW US