Wednesday January 22, 2025

پاکستان ایک اورلرزہ خیز سانحے سے لہولہان ہو گیا ،، ایک ساتھ اتنی ہلاکتیں کہ زمین ہی کانپ گئی

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر سکھر میں خوفناک حادثے میں المناک حادثے میںکئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کےشہر سکھر کے علاقے چھوہارا چوک میں مکان کی چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔شہر کے گنجان آباد علاقے میں ایک بوسیدہ

مکان کی چھت گر ی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات آئیں لیکن بعد میں حادثے کے مزید دو زخمی بھی چل بسے۔ افسوسناک حادثے سے خاندان بھر پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ جبکہ علاقے بھر میں سوگ کی فضا چھا گئی ۔ پولیس کی تحقیقات کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

FOLLOW US