Sunday May 19, 2024

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ،کس اہم ترین ملک پہنچ گئے؟ دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی

بیجنگ(این این آئی)چین میں یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ غیر متوقع طور پر بیجنگ آنے والے شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکار کم جونگ ان ہیں۔جاپان کے ذرائع ابلاغ نے بتایاکہ سخت سکیورٹی انتظامات میں سفارتی ٹرین پر بیجنگ پہنچنے والی ہائی پروفائل شخصیت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان ہیں۔جبکہ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ اس

اعلیٰ سرکاری شخصیت کی شناخت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا2011 میںاقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو سکتا ہے۔ابھی تک شمالی کوریا اور چین کی جانب سے سرکری طور پر ان قیاس آرائیوں پر موقف سامنے نہیں آیا لیکن اس طرح کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔بیجنگ ریلوے سٹیشن کے باہر واقع ایک دکان کے مینیجر نے بتایا کہ انھوں نے ریلوے سٹیشن پر معمول سے ہٹ کر سرگرمیوں کو دیکھا۔انھوں نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریلوے سٹیشن کے باہر سڑک پر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی اور سٹیشن کو اندر سے بند کیا گیا تھا۔

FOLLOW US