Saturday May 18, 2024

فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی

کراچی (نیوزڈیسک) فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ فاروق ستار کو ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی پٹیشن کے بعد پارٹی سربراہی کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ متحدہ کی قیادت ہاتھ

سے نکلنے کے بعد فاروق ستار کا سیاسی کیرئیر غیر یقینی کا شکار ہوگیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں فاروق ستار کو تحریک انصاف کی جانب سے عامر لیاقت کے ذریعے شمولیت کی دعوت دی گئی۔ جبکہ اب تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ کی جانب سے فاروق ستارکوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستاراگر پیپلز پارٹی میں آئے توخوش آمدید کہیں گے۔ پیپلز پارٹی ایک کھلا سمندر ہے۔ کسی بھی طرح کے ندیاں اورنالے پیپلزپارٹی میں آسکتے ہیں۔

FOLLOW US