Wednesday January 22, 2025

لاہور میں 3 بچوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین

لاہور (نیوزڈیسک): لاہور میں 3 بچوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ماں نے نشے کی حالت میں اپنے 3 بچوں کو قتل کردیا،ملزمہ نے اعتراف جرم ب کرتے ہوئے خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل لاہور میں 3 بچوں کے پر اسرار قتل کا کیس منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد بچوں کے والد نے بچوں کی ماں پر الزام عائد کیا تھا کہ

اس نے بچوں کو قتل کیا ہے تاہم خاتون نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے سارا ملبہ اپنے دوست پر ڈال دیا تھا تا ہم آج لاہور میں 3 بچوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ملزمہ انیقہ نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔اسکا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست سے دوسری شادی کرنا چاہتی تھی مگر وہ اس کے بچوں کو قبول نہیں کر رہا تھا۔ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت اس سے یہ جرم سر زد ہوا وہ شدید نشے کی حالت میں تھی اور اس نے تینوں بچوں کا سانس روک کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس کا جرم سنگین ہے اور اسے معافی نہیں ملنی چاہیے۔اسکا کہنا تھا کہ اس کی سزا صرف اور صرف موت ہے اور اس نے خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

FOLLOW US