Wednesday January 22, 2025

نواز شریف کی بیٹی کیلئے چپکے سے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سو چا نہ تھا

لاہور (نیوزڈیسک) ڈان لیکس کے ذمہ داران کی فہرست سے مریم نواز کا نام راحیل شریف کی منظوری سے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ارشد شریف کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو ڈان لیکس معاملے سے سفارش کرکے بچایا گیا تھا۔ ڈان لیکس معاملہ

منظر عام پر آنے کے بعد اس کے ذمہ داران میں مریم نواز کا نام بھی شامل تھا۔اس تمام صورتحال کے بعد شہباز شریف، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار نے اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں تینوں رہنماوں نے منت سماجت کرکے درخواست کی تھی کہ چونکہ مریم نواز بچی ہے، اس لیے اسے معاف کر دیا جائے۔ اس معافی تلافی کے بعد ہی مریم نواز کا نام ڈان لیکس کے ذمہ داران کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ ارشد شریف کی جانب سے مزید کیا انکشافات کیے گئے ہیں۔

FOLLOW US